پاکستان
21 مئی ، 2017

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، خواجہ آصف

سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، خواجہ آصف

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کے حالیہ بحران کے خاتمہ اور رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل میں غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔

ان کامزیدکہناتھاکہ رواں برس کے آخر تک شیڈول لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5روز قبل تقریباً18ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کسی کی وزیراعظم بننےکی خواہشات پرکوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی،وزیراعظم نوازشریف نےجتنی خدمت عوام کی پچھلے4سال میں کی ہےاس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

مزید خبریں :