پاکستان
22 مئی ، 2017

مردان کی عبد الوالی خان یونیورسٹی کھول دی گئی

مردان کی عبد الوالی خان یونیورسٹی کھول دی گئی

مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند عبد الوالی خان یونیورسٹی مردان کھول دی گئی۔ یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا ۔

یونیورسٹی کا شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی کو کھولا جائے گا۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔

 

مزید خبریں :