پاکستان
22 مئی ، 2017

پاناما جےآئی ٹی سےمتعلق خصوصی بنچ آج سماعت کرے گا

پاناما جےآئی ٹی سےمتعلق خصوصی بنچ آج سماعت کرے گا

پاناماجےآئی ٹی سےمتعلق خصوصی بنچ آج سماعت کرے گا جس میں جے آئی ٹی کی تیار کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں خصوصی بنچ آج پاناما جے آئی ٹی کیس کی تیسری سماعت کرے گا۔

سماعت میں جے آئی ٹی سے متعلق 2ہفتوں کی انکوائری رپورٹ بنچ کےسامنےپیش کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی آج سپریم کورٹ جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما معاملہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے رکھی ہے جو 60 روز میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہے۔

مزید خبریں :