انٹرٹینمنٹ
22 مئی ، 2017

فلم ’رابطہ‘ 'کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

فلم ’رابطہ‘ 'کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

بالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’رابطہ‘ 'کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا۔

شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے‘ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ کریتی سینن اداکار سوشانت سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے آرہی ہیں۔

دنیش وجان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم 'رابطہ 'کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں کریتی سینن اور سوشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون شرما، نیدھی سوبائیش، جم سربھ اور کرن سنگھ چھابرا بھی شامل ہیں جبکہ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون خاص کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم رواں سال9جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :