کاروبار
22 مئی ، 2017

مڈل ایسٹ کا انوسٹمنٹ بینک پی ایس ایکس کا بروکر بن گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک اور اہم دن مڈل ایسٹ کا سب سے بڑا انوسٹمنٹ بینک ای ایف جی ہرمس اسٹاک مارکیٹ کا بروکر بن گیا۔

گزشتہ برس ایشیاء کی بہترین مارکیٹ اور اس سال پچاس ہزار کی سطح کو عبور کرنے والے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے پہلی غیر ملکی انوسٹمنٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستانی مارکیٹ میں ترقی کے بیش بہا مواقع ہیں۔

ای ایف جی ہرمس کے چیئرمین کریم آواد نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغازروایتی گھنٹی بجا کر کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ ای ایف جی ہرمس کا پاکستان آناملکی کیپٹل مارکیٹ کے لئے اچھا شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایس سی آئی میں شمولیت سے مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

 

مزید خبریں :