کھیل
22 مئی ، 2017

جوکووچ کو اٹالین اوپن ٹینس کے فائنل میں شکست

جوکووچ کو اٹالین اوپن ٹینس کے فائنل میں شکست

جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے سربیا کے نوواک جوکووچ کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

روم میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے ہی گیم میں الیگزینڈرزیوریو نے جوکووچ کی سروس بریک کردی اورورلڈ چیمپئن کو پہلا سیٹ 4-6 سے ہرادیا ۔

دوسرے سیٹ میں بھی زیورویو نے جوکووچ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیٹ 3-6 سے جیت کر ٹائٹل باآسانی اپنے نام کرلیا۔

 

مزید خبریں :