دنیا
22 مئی ، 2017

امریکی صدر سعودی عرب کے بعد اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر سعودی عرب کے بعد اسرائیل پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد اسرائیل پہنچ گئے ۔وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

دو روزہ دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریںگے ۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے محبت ہے اوراس کا احترام کرتے ہیں ہم کو مل کر دہشت گردی کوشکست دینی ہے۔

اپنے اس دورہ میں ڈونلڈ ٹرمپ مغربی کنارےمیں فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :