پاکستان
22 مئی ، 2017

سپریم کورٹ کی تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں گے، سربراہ جے آئی ٹی

سپریم کورٹ کی تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں گے، سربراہ جے آئی ٹی

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی تمام ہدایات پر عمل درآمد کریں گے، تاہم جب ان سے پو چھا گیا کہ وزیر اعظم کو بلائیں گے یا ان کے پاس جائیں گے تو بولے ’’نو کمنٹس‘‘۔

ہاتھ میں سربمہر رپورٹ پکڑے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا ءسپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں داخل ہوئے۔

ان کے پیچھے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے باقی ارکان عامر عزیز، بلال رسول، عرفان منگی، بریگیڈئیر نعمان سعید اور بریگیڈئیر کامران خورشید تھے۔

راہ چلتے واجد ضیاء سے میڈیا نے بات کرنے کی کوشش کی تو بولے پریس ریلیز جاری کریں گے۔

واجد ضیاء نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی او ر واپسی پر ایک بار میڈیا کے نمائندوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔

واجد ضیاء نے بتایا کہ وہ عدالت کے تمام احکامات پر من وعن عمل درآمد کریں گے۔

جب ان سے پو چھا گیا کہ کیا تحقیقات کے لیے وزیراعظم کو بلا ئیں گے یا ان کے پاس جائیں گے تو انہوں نے بس ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے پراکتفا کیا ۔

سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تمام 6ارکان انتہائی سنجیدہ دکھائی دیے،جبکہ واجد ضیاء کے علاوہ کسی نے میڈیا سے کوئی بات نہ کی۔

مزید خبریں :