دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2017

چار سالہ بچی کا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے شہر کا گشت

چار سالہ بچی کا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے شہر کا گشت

یوں تو اکثر نوجوانوں کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن یہاں تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

چار سالہ بچی نے چھوٹی سے عمر میں بڑے بڑے کام کرنے کی خواہاں ہے اور مزے سے شہر کی سڑکوں پر موٹرسائیکل دوڑا رہی ہے۔

چین کے صوبے ہینان کے شہر ہیکو میں ایک چار سالہ بچی موٹرسائیکل چلا رہی تھی جبکہ بچی کے پیچھے بیٹھے اس کے والد اس سواری کو مزے سے انجوائے کر رہے تھے۔

یوں ننھی بچی کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر جہاں کچھ لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی افراد نے والد کی اس لاپروائی کو تنقید کانشانہ بھی بنایا ۔

ننھی پری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :