دلچسپ و عجیب
22 مئی ، 2017

بھارت کی سڑک پر ہاتھی کا دھرنا

بھارت کی سڑک پر ہاتھی کا دھرنا

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا، لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دھرنا دینے لگے ہیں۔

بھارت میں ہاتھی نے ہائی وے پردھرنا دے دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی نے سڑک بلاک کردی اور سڑک پر پڑے پلاسٹک کے پائپ سے فٹبال کھیلنے لگا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ 20منٹ تک معطل رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس دلچسپ صورت حال پرجہاں کچھ ڈرائیور ہاتھی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف رہے وہیں کچھ نے خوفزدہ ہوتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں پولیس اہلکار آئے ،جنہوں نے آوارہ ہاتھی کو جنگل کی جانب منتقل کروا کر سڑک کلیئر کر وادی۔

مزید خبریں :