دنیا
22 مئی ، 2017

چین کی پھر بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت

چین کی پھر بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کی مخالفت

چین نے ایک بار پھر بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مخالفت کا اعلان کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنگ ینگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں نان این پی ٹی ممالک کی شمولیت سے متعلق مؤقف واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

چین گروپ میں بھارت کی یک طرفہ شمولیت کی مخالفت کرے گا، بھارت اور پاکستان دونوں نے 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی درخواست دے رکھی ہے۔

چین کا مؤقف ہے کہ اگر ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ملک بھارت کو گروپ کا حصہ بنایا گیا تو اس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر نان این پی ٹی ممالک پر بھی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :