کھیل
23 مئی ، 2017

عمر اکمل کی وطن واپسی کب ہوگی،ٹیم مینجمنٹ کا اظہار لاعلمی

عمر اکمل کی وطن واپسی کب ہوگی،ٹیم مینجمنٹ کا اظہار لاعلمی

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے لئے گئے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد عمر اکمل کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

البتہ دوسری طرف اس حوالے سے جب برمنگھم میں موجود ٹیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے مکمل طور پر لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

عمر اکمل بدستور ٹیم کے ہوٹل میں موجود ہیں، کیا وہ منگل کو پاکستان جائیں گے؟

اس بارے میں میڈیا منیجر رضا راشد کا کہنا ہے، فی الحال کچھ پتہ نہیں ،جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا ،بتا دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان سے اطلاعات ہیں کہ چیف سلیکڑ انضمام الحق نے عمر امین اور حارث سہیل کو عمر اکمل کی جگہ بھیجنے پر بیان دیا ہے، البتہ دونوں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونے کے بعد کچھ تصویر واضح ہوگی۔

ادھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر چکا ہے،ٹیم میں کسی تبدیلی کا آخری دن 24مئی ہے۔

مزید خبریں :