دنیا
23 مئی ، 2017

مانچسٹر: مانچسٹر ایرینا دھماکے میں 19افراد ہلاک، 50زخمی

برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مانچسٹر ایرینا میں زوردار دھما کے ہوا۔ برطانوی پولیس کے مطابق دھماکے میں 19افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی اور کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کی آواز کے بعد مانچسٹر ایرینا میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

برطانوی عہدیداروں نے ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے خاتمے کے وقت ہوا۔ دھماکا خودکش حملہ تھا، جو مانچسٹر ایرینا کے باہر لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاپ اسٹر ایرینا محفوظ رہے، جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو چاروں طرف سے سیل کردیا۔

اس سے پہلے برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنگین واقعہ ہے اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے برطانوی بم ڈسپوزل ٹیم دھماکے کی جگہ پہنچ گئی تھی۔ وکٹوریا ریلوے اسٹیشن سے ٹرین سروس بھی معطل کرنے کے بعد اسٹیشن پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

دوسری جانب آکسفورڈ سرکس کو ایمرجنسی کی بنیاد کر خالی کروالیا گیا ہے، جبکہ آکسفورڈ سرکس کا اسٹاف کچھ بھی بتانے سے گریز کررہا ہے۔

ادھر عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے و بھگڈر میں کتنے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ مانچسٹر ایرینا کے باہ 50 سے زائد ایمبولینسں موجود ہیں۔

مزید خبریں :