شہر شہر
23 مئی ، 2017

فیصل آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد کے علاقے سمندری میں کارروائی کرکے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ایک شخص ارشد لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کیلئے بھجوانےکا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتا تھا۔

ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا، ملزم جس کا نام ارشد ہے۔ اس سے 2 پاکستانی پاسپورٹ اور 30 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :