شہر شہر
23 مئی ، 2017

رائیونڈ: تبلیغی جماعت کی وین حادثے کا شکار، 7 افراد زخمی

رائیونڈ: تبلیغی جماعت کی وین حادثے کا شکار، 7 افراد زخمی

رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کی وین بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تبلیغی جماعت کے 7 کارکن زخمی اور وین تباہ ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تبلیغی جماعت کی وین رائیونڈ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سےٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین بری طرح تباہ ہو گئی۔

ریسکیو و امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ تبلیغی جماعت کے کارکن تبلیغ کیلئے سیالکوٹ جا رہے تھے۔

مزید خبریں :