شہر شہر
23 مئی ، 2017

کراچی: پی ایس پی و پی پی کے کارکنوں میں جھگڑا، 11افراد زخمی

کراچی: پی ایس پی و پی پی کے کارکنوں میں جھگڑا، 11افراد زخمی

کراچی میں پی ایس پی اور پی پی پی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تصادم پی ایس پی کے 2حامیوں کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے اور پی پی پی کے حامیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر ہوا۔

اس واقعے کے بعد دونوں جماعتوں کے حامی آنے سامنے ہوئےاور ایک دوسرے پر مکوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا، جس سے 11افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کہ مظاہرین کو منتشر کردیا۔

مزید خبریں :