شہر شہر
23 مئی ، 2017

کراچی میں رینجرز آپریشن میں 10 افراد زیرحراست

کراچی میں رینجرز آپریشن میں 10 افراد زیرحراست

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ آپریشن یونیورسٹی روڈ پہ واقع حسین ہزارہ گوٹھ، کورنگی مہران ٹائون اور سپر ہائی وے پر واقع جنت ٹائون میں کیا گیا۔

آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور رہائش پزیر افراد کے شناختی کوائف چیک کئے گئے، جبکہ بائیو میٹرک مشین کے ذریعے بھی شناختی کوائف کی تصدیق کی گئی۔

تلاشی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت 10سے زائد مشکو ک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :