شہر شہر
23 مئی ، 2017

کراچی پولیس کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے شیرشاہ سے پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،جبکہ گھر سے خاتون کی لاش ملی اور عزیز آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش شامل، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، نقدی چھینی گئی موٹرسائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان جن کے نام دانش، سہیل اور فرخ بتائے جاتے ہیں، اسٹریٹ کرائم،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب عزیز آباد میں لیاقت علی خان چوک پر دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر40سالہ ابرار زخمی ہوگیا ہے۔

ادھر سپر ہائی وے افغان کیمپ میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :