صحت و سائنس
23 مئی ، 2017

چکن گنیا سے عوام تاحال پریشان، مریضوں میں اضافہ جاری

چکن گنیا سے عوام تاحال پریشان، مریضوں میں اضافہ جاری

شہر میں چکن گنیا کےمرض میں کمی نہیں آسکی اور تاحال چکن گنیا سے متاثرہ افراد اسپتال لائے جارہے ہیں ۔

شہر میں اس مرض سے ہزاروں افراد کےمتاثر ہونے کے باوجود تاحال صوبائی محکمہ صحت نے اس مرض سےبچاؤ ، علاج اور احتیاط سےمتعلق آگہی مہم شروع نہیں کی۔

محکمہ کے تحت اسپرے مہم اور مچھروں کے خاتمے کےلئے بھی اقدامات شروع نہیں کئے جاسکے، جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

چکن گنیا سے متاثر ہ افراد شدید درد کے ساتھ اسپتالوں میں کراہتے نظر آتے ہیں۔ مریضوں کی جانب سے ڈاکٹروں سے صرف ایک ہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کسی طرح اس درد کو ختم کیا جائے اور انہیں اس سے نجات کا طریقہ بتایا جائے ۔

مزید خبریں :