صحت و سائنس
23 مئی ، 2017

کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔مہم میں شہر کے تمام اضلاع کے 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں 26 مئی تک جاری رہنے والی اس مہم میں13 ہزار سے زائد پولیو رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤکی خوراک پلا رہی ہیں ۔

کراچی میں کمشنر اعجاز احمد اور مئیر وسیم اخترکی جانب سے الگ الگ جگہوں پر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا ۔ مئیر کراچی اختر کے مطا بق مہم میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی خوراک پلائی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ والدین پولیو رضاکاروں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کی خوراک ضرور پلائیں ۔

مہم میں پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کے لئے آئی جی سندھ کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن کے تحت حساس یوسیز میں پولیس کمانڈوز کو خصوصی ذمے داریاں دی گئی ہیں۔

سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ انٹیلی جنس کو مزید موثر کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ، گشت کو بھی مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :