پاکستان
23 مئی ، 2017

پاناما کیس ، جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

پاناما کیس ، جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے 4 اداروں سے ٹیمیں مانگ لیں۔ایس ای سی پی ، نیب ، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ٹیمیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی مدد کے لیے فراہم کردیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ، ایف آئی اے ،ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی خدمات جے آئی ٹی کے حوالے کردیں۔

ایس ای سی پی نے 4 ممبرز کی ٹیم کا انتخاب کیاہے، ایس ای سی پی کی ٹیم میں حماد جاوید ، خرم حسن، انوار ہاشمی اور ہارون عبداللہ شامل ہیں۔

نیب کی ٹیم کی سربراہی خاور الیاس کررہے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

مزید خبریں :