خصوصی رپورٹس
23 مئی ، 2017

میڈان پاکستان ، جنگ میڈیا گروپ ’گوگل آئی /او 2017‘میں سب سے نمایاں

مئی کے وسط میں گوگل کی سالانہ ڈیولپرز کانفرنس کا سالانہ انعقاد ہوا جس میں کمپنی نے متعدد نئی مصنوعات اور سروسز کے آغاز کا بھی اعلان کیا جس میں گوگل لینس ، آئی فونز کے لئے گوگل کی معاونت اور انروئیڈ صارفین کے لئے گوگل پلے پروٹیکٹ شامل ہیں۔

موبائل ویب ’ اسٹیٹ آف یونین (گوگل آئی /او2017) اور گوگل پروڈکٹ مینجمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ راہول رائے چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ای کامرس سے آن لائن پبلشرزتک موبائل ویب کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔

جنگ میڈیا گروپ 2016میں اس حوالے سے منفرد حیثیت کا حامل رہا کہ وہ گوگل کے شراکت داروں اور اسے اپنانے ولوں کی اس اولین فہرست میں شامل تھا جو ویب اپیلی کیشن شروع کرچکے تھے ۔

اس وقت ’جیو ڈاٹ ٹی وی ‘ اور’واشنگٹن پوسٹ‘ ایک ہی کیٹیگری میں شمار ہوئے ۔ ’جیو ڈاٹ ٹی وی ‘اس کیٹیگری میں آنے والی پاکستان کی پہلی میڈیا کمپنی تھی ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ یہ مقام کسی کمپنی کو حاصل ہواکہ وہ گوگل کے اولین شراکت داروں میں شامل ہوا اور اس کاتذکرہ کمپنی نے اپنی پریذنٹیشن میں بھی کیا ۔

یہ جنگ میڈیا گروپ کیلئے اعزاز ہے کہ اس نے گزشتہ دو سال سے جدت اپناتے ہوئے ویب پبلی کیشنز کو گوگل کے بین الااقوامی خطوط پر تیار کیا ۔

جدت طرازی کو اپناتے ہوئے اس میں متواترسرمایہ کاری کی گئی۔ جنگ میڈیا گروپ نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شمولیت اختیار کی جو عالمی پبلشرز اور برانڈز کی حیثیت سے جدید ٹیکنالوجی میں سب سے آگے تھیں۔

2016میں ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہونے والےگوگل ڈیولپرزسمٹ میں بھی جنگ گروپ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس میں بنیادی تکنیکی پہلوؤں سمیت جدید ٹیکنالوجی کے کئی بنیادی امور پیش کئے گئے۔

پاکستان میں موجود مارکیٹنگ ڈائنامکس اور بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پر نظر ڈالیں تو ہر یوزرکااسمارٹ فونز اور نیٹ ورک پر اسپیس محدودہے ۔ پی ڈبلیو اے اپ ٹو ڈیٹ ڈیٹا انفارمیشن کے درمیانی گیپ کو محدود کنکٹی وٹی کے ساتھ معلومات تک رسائی ممکن بناتاہے۔

پاکستانی تناظر میں صارفین اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا مواد جلد اور کم سے کم قیمت پر حاصل کریں،سستا اورجدت سے آراستہ معلومات کا حصول اور رسائی تمام پاکستانیوں کا بنیادی حق ہے۔

مزید خبریں :