کاروبار
23 مئی ، 2017

پاکستانی چاول کی عراقی منڈی میں 5سال بعد دوبارہ رسائی

پاکستانی چاول کی عراقی منڈی میں 5سال بعد دوبارہ رسائی

پاکستانی چاول نے عراقی منڈی تک 5سال بعد دوبارہ رسائی حاصل کرلی، رائس ایکسپوٹرز چیئرمین کا کہنا ہے کہ 10 ارب روپے مالیت کا ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول عراق برآمد ہوسکے گا۔

رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمود مولوی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی چاول 5سال بعد عراق جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عراق نے چاول کی لمبائی پر تحفظات کے سبب خریداری بند کر دی تھی، رائس ایکسپوٹرز چیئرمین نے بتایا کہ 10 ارب روپے کا ڈیڑھ لاکھ ٹن چاول عراق برآمد ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے کوالٹی پر تحفظات دور کرلئے گئے ہیں، پابندی عائد کئے جانے کے بعد عراق، بھارت اور یوروگوائے سے چاول خرید رہا تھا۔

محمود مولوی نے بتایا کہ پاکستانی چاول کی مختلف ورائٹیز کو عراقی فوڈ منسٹری نے منظور کرلیا ہے۔

مزید خبریں :