انٹرٹینمنٹ
23 مئی ، 2017

ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ کا بلیک کارپٹ پریمیئر

ٹام کروز کی فلم ’دی ممی‘ کا بلیک کارپٹ پریمیئر

آسٹریلوی شہر سڈنی میں خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن فلم ’دی ممی‘ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں فلم کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور اینابیل ویلس سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پرٹام کروز کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بے دار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔

سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :