انٹرٹینمنٹ
23 مئی ، 2017

عالمی شہرت یافتہ راجر مور کا 89 سال کی عمر میں انتقال

عالمی شہرت یافتہ راجر مور کا 89 سال کی عمر میں انتقال

جیمز بانڈ کاعالمی شہرت یافتہ کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار سر راجر مور منگل کو سوئٹزرلینڈ میں نواسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے تھےاور بالاخر وہ زندگی کی بازی ہارگئے ۔انھوں نے جیمز بانڈ سلسلے کی سات فلموں میں برطانوی جاسوس کا مرکزی کردار ادا کیا۔

ان فلموں میں 'لیو اینڈ لیٹ ڈائی کے علاوہ ا 'سپائی ہو لوڈ می جیسی فلمیں شامل تھیں، جنھیں دنیا بھر کے فلم بینوں میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔انھوں نے چار شادیاں کیں۔

پہلی شادہ 1946 میں ڈون وان اسٹائن سے، دوسری بار 1953میںڈورتھی اسکوائرز سے جبکہ تیسری بار 1969میں اطالوی اداکارہ لیزا مٹولی سے شادی کی، جبکہ انکی آخری شادی 2002 میں کرسٹینا تولسٹرب سے ہوئی، اور یہ شادی انکے آخری سانسوں تک قائم رہی۔

انکے تینوں بچے انکی تیسری اہلیہ اطالوی اداکارہ لیزا مٹولی سے تولد ہوئے۔ ان کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات نجی طریقے سے مناکو میں ادا کی جائیں گی۔

ان کے بچوں ڈیبورا، جیفری اور کرسچن کی طرف سے مزید کہا گیا 'ان کے آخری دنوں میں ان پر جنتی محبت اور پیار نچھاور کیا گیا اس کو الفاظ میں بیان کیا جانا ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :