دلچسپ و عجیب
23 مئی ، 2017

’دی لاسٹ سٹی آف پیٹرا‘ سے بیس جمپنگ کا مظاہرہ

’دی لاسٹ سٹی آف پیٹرا‘ سے بیس جمپنگ کا مظاہرہ

خطروں کے کھلاڑی نے دنیا کے عجائب میں سے ایک ’دی لاسٹ سٹی آف پیٹرا‘ سے بیس جمپنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا ہے۔

یوں تو دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جوخطروں سے کھیلنا تو درکنار بلند مقامات سے ہی خوفزدہ ہو جاتے ہیں،لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جونہ صرف بلند مقامات پربلا خوف وخطر پہنچ جاتے ہیں بلکہ خطروں سے کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

اردن میں بھی ایسے ہی ایک نوجوان نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے دنیا کے عجائب میں سے ایک مقام کا انتخاب کیا اور ’دی لاسٹ سٹی آف پیٹرا‘ میں پہنچ گیا۔

پیرا شوٹ باندھے اس نوجوان نے 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضامیں اُڑان بھرتے ہوئے بیس جمپنگ کا آغاز کیا اور چند لمحوں میں سو فٹ چوڑی وادی میں سفر کرتے ہوئے زمین تک پہنچا۔

کامیابی سے اسٹنٹ مکمل کرتے ہوئے نوجوان نے پیراشوٹ کھولا اور کوئی غلطی کئے بغیر اپنا کرتب مکمل کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

مزید خبریں :