انٹرٹینمنٹ
23 مئی ، 2017

اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘کی نئی جھلکیاں

اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘کی نئی جھلکیاں

ایڈونچر اور کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’کیپٹن انڈر پینٹس‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیوڈ سورن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسکول میں زیر تعلیم 2 ایسے بچوں کے گرد گھوم رہی ہے، جواسکول پرنسپل کو اپنی شرارتوں سے تنگ کرتے نظر آتے ہیں۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کیون ہارٹ، ایڈ ہیلز، تھامس مڈل ڈچ، نک کرول، جارڈن پیل اور کرسٹن سکال سمیت دیگر شامل ہیں۔

میریل سوریا کی پروڈیوس کردہ یہ قہقہوں سے بھرپور فلم ڈریم ورکس اینی میشن کے بینر تلے 2جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :