انٹرٹینمنٹ
23 مئی ، 2017

دہشت سے بھرپور فلم ' وش اپون‘ کا ٹریلر جاری

دہشت سے بھرپور فلم ' وش اپون‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے، خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی تھرلرفلم '’وش اپون‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

جان آرلیونٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے جادوئی طاقت والاپر اسرارباکس ملتا ہے۔

اس باکس کی وجہ سے لڑکی کی زندگی میں غیر معمولی واقعات رونما ہوتے ہیں یہاں تک کہ طاقت ور جادوئی باکس لوگوں کی موت تک کا سبب بن جاتا ہے۔

خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار شیری لین، جوئے کنگ، ریان فلپس، الزبیتھ ریہم، شینن پرسر، کی ہونگ لی، ایلس لی اور سڈنی پارک اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال30جون کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :