صحت و سائنس
24 مئی ، 2017

مٹھی: غذائی قلت سے مزید 2بچے ہلاک، تعداد 160ہو گئی

مٹھی: غذائی قلت سے مزید 2بچے ہلاک، تعداد 160ہو گئی

تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 بچے چل بسے، جس کے بعد رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد محکمہ ہیلتھ تھرپارکر نےبچوں کی اموات سے متعلق رپورٹ میڈیا کو دینا بند کر دی۔سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی موبائل میڈیکل گاڑیاں دیہی علاقوں میں نہ پہنچ سکیں۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں گائوں کہاریو غلام شاہ کے رہائشی شنکر کا تین سال کا بچہ درگیش اور گائوں میوں لنجو کے رہائشی تماچی کا نومولود بچہ مرنے والوں میں شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر شفیق الرحمان میمن نےرابطہ کرنے پر کہا کہ محکمہ ہیلتھ سندھ کی جانب سے ہمیں حکم ہے کہ میڈیا سے بچوں کی اموات کی تصدیق نہ کی جائے۔

مزید خبریں :