کھیل
24 مئی ، 2017

پاک بھارت بورڈز کے مذاکرات پیر کو دبئی میں ہونگے

پاک بھارت بورڈز کے مذاکرات پیر کو دبئی میں ہونگے

پاکستان اور بھارت کے درمیان قانونی نوٹس کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں اہم ترین ملاقات پیر کو دبئی میں ہورہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے ملاقات کے لئے دبئی آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

توقع ہے کہ اس ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی چیئر مین شہریار خان، چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن شرکت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :