شہر شہر
24 مئی ، 2017

ہاکس بےپر ڈوبنے والےچوتھے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

ہاکس بےپر ڈوبنے والےچوتھے نوجوان کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر ڈوبنے والے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی گئی، 3 نوجوانوں کی لاشیں پہلے ہی نکال لی گئی تھیں ۔

گذشتہ روز سینڈزپٹ کے ساحل پراورنگی ٹاؤن سے آئے اسکول کے طلبہ خوشی خوشی ساحل پر نہارہے تھے کہ اچانک ایک بڑی سی موج چار طلبہ کو بہا کر لے گئی۔

اساتذہ اور ساتھی طلبہ مدد کے لئے چیختے چلاتے رہے مگر ڈوبنے والوں کو بچانے کے لئے کوئی لائف گارڈ موجود نہ تھا۔

ایدھی کے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اعجاز، حمزہ اور علی کی لاشیں نکال لیں جبکہ چوتھے طالب علم کی تلاش جاری تھی جس کو آج صبح ایدھی رضا کاروں نے نکال لیا۔

چوتھے طالبعلم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :