دنیا
24 مئی ، 2017

بحرین: حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ،5 افراد ہلاک

بحرین: حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ،5 افراد ہلاک

بحرین میں پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واقعہ دارالحکومت مناما کے قریب دراز نامی قصبے پر چھاپے کے دوران پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز نے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے گھر پر چھاپہ مارا۔اس دوران مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق یہاں دہشت گردی اور ایک پولیس اہل کار کےقتل میں ملوث افراد چھپے ہوئے تھے ۔

بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 286 کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسیٰ قاسم کو ملک بدری کا سامنا ہے ۔ بحرین کی حکومت نے تشدد کو ہوا دینے کے إلزام میں پچھلے سال ان کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

مزید خبریں :