انٹرٹینمنٹ
24 مئی ، 2017

کرائم تھرلر’’ بلیک بٹر فلائی ‘‘کی جھلکیاں جاری

کرائم تھرلر’’ بلیک بٹر فلائی ‘‘کی جھلکیاں جاری

قتل اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث نوجوان کے شکنجے میں پھنسے مصنف کے گردگھومتی نئی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’’بلیک بٹر فلائی‘‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکاربرائن گُڈ مین کی سنسنی خیز فلم فرنچ تھرلر فلم کا ریمیک بلیک بٹرفلائی کی کہانی ایک ایسے مصنف کے گِرد گھومتی ہے جو اجنبی پر اعتبار کرتے ہوئے اسے گھر میں پناہ دیتا ہے۔

یہ اجنبی نوجوان رائٹر کو یرغمال بنا کر اسے اپنا شریکِ جرم بننے پر مجبور کرتا ہے جس سے بچ نکلنے کی کوشش رائٹر کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

ڈیسپراڈومیں ہتھیاروں سے کمالات دکھانے والےہیرو انٹونیو بیندیراس کی نئی اور سنسنی خیز مناظر سےبھرپور فلم 26مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنےگی۔

مزید خبریں :