کاروبار
24 مئی ، 2017

وزیراعظم نے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نوازشریف نے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی، ساتھ ہی ہدایت بھی کردی کہ عوام دوست بجٹ دیا جائے، مہنگائی کا سبب بننے والے ٹیکسوں کے نفاذ سے گریز کیا جائے، ٹیکس وصولی اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا نظام بہتر بنایا جائے ۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نےبجٹ2017-18ءکی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدات کا ہدف حاصل کرنےکےاقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوام پر براہ راست مہنگائی کا اثر ڈالنے والے ٹیکسزسے گریز کیا جائے اورعوام کو آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیاد ریلیف دینے کے اقدامات کریں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کا معیارزندگی بہتربناناترجیح ہے، بجٹ حکمت عملی اس مقصد کے حصول کا اہم ذریعہ ہے، سوشل سیکٹر میں بہتری کےلیےتمام ممکنہ اقدامات بروئےکار لائےجارہےہیں،ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ تین گنااضافہ کررہےہیں ، وفاق وصوبوں سمیت آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی مساوی ترقی ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور شفافیت یقینی بنائی جائے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا جامع پلان ترتیب دیا جائےاورجاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :