دنیا
24 مئی ، 2017

لندن ،بکنگھم پیلس کے قریب سے چاقو بردار گرفتار

لندن ،بکنگھم پیلس کے قریب سے چاقو بردار گرفتار

برطانوی دارالحکومت لندن میں بکنگھم پیلس کے قریب سے چاقو بردارشخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظرفوجی اہل کارپارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جبکہ بکنگھم پیلس میں گارڈزکی تبدیلی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

علاوہ ازیں برطانوی وزیرداخلہ امبررڈ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ 'بہت ممکن ہے کہ مانچیسٹر حملے کا مشتبہ بمبار سلمان عبیدی تنہا کام نہیں کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ سیکیورٹی کی سطح جو 'کریٹیکل قرار دی گئی ہے وہ عارضی ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کہنا ہے کہ نے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بمبار کے بارے میں 'کچھ حد تک انٹیلی جنس سروس کو پتہ تھا،وہ سیکیورٹی سروسز کے ریکارڈ میں تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ میں حساس مقامات پر 3ہزار 8سو فوجی اہلکارتعینات کئے جائیں گے، حساس مقامات پر فوجی تعیناتی پولیس کی کمانڈکےتحت رہے گی۔

واضح رہے کہ مانچسٹر خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 20کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :