دلچسپ و عجیب
24 مئی ، 2017

فرانس ،داڑھی مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ

فرانس ،داڑھی مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ

مونچھ نئیں تے کچھ نئیں، فرانس میں داڑھی مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

داڑھی مونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والوں نے داڑھی اورمونچھوں کے ایسے عجیب و غریب انداز اپنائے کہ دیکھنے والےحیران رہ گئے۔

عجیب و غریب انداز کی داڑھی مونچھوں کے حامل 100سے زائد شرکاء نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔

شرکاء کو کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دیے گئے۔

شرکا نے بتایا کہ انہیں اپنی داڑھی اور مونچھوں کی دیکھ بھال کے لیے انہیں باقاعدہ شیمپو اور کنگھا کرنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :