انٹرٹینمنٹ
24 مئی ، 2017

سنجے دت نے نئی فلم کے لیے گینگسٹر کا روپ دھار لیا

سنجے دت نے نئی فلم کے لیے گینگسٹر کا روپ دھار لیا

سنجے دت نے نئی فلم کے لیے گینگسٹر کا روپ دھار لیا،’صاحب، بیوی اور گینگسٹر تھری‘ میں سنجے دت کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ۔

سنجے دت ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری اور دلچسپ کردار کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت اپنی آنے والی فلم میں گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے، جس کی تصویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کی ہے۔

تصویر میں سنجے دت نے لکھا ہے کہ میری نئی فلم کے لیے میرا نیا اسٹائل ہے،بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں منفی کردار ادا کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :