شہر شہر
24 مئی ، 2017

کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے، دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ

کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے، دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ

جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف شارع فیصل پر نرسری کے قریب احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے۔

جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کررہے ہیں، دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجو دہے۔

احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں،جن پر کے الیکٹرک ، نیپرا اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج ہیں۔

دھرنے کےشرکاء نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جائے ،کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ ، ڈبل بنک چارجز ،میٹر رینٹ کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کئے جائیں ۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 31مارچ کےالیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 62 ارب روپے کھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے پر امن کارکنوں اور مظاہرین پر تشدد کیا، گولیاں چلائیں ، لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی، کئی کارکنان زخمی ہوئے، پوری قیادت کو گرفتار کر لیاگیا لیکن کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔

مزید خبریں :