کھیل
24 مئی ، 2017

ڈین جونز نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ، وکیل پی سی بی

ڈین جونز نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ، وکیل پی سی بی

خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کیا دیکھا کیا محسوس کیا ٹریبونل کو ویڈیو پر سب بتادیا۔

پی سی بی کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ ڈین جونز نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،انہیں کھلاڑیوں سے رابطے کیے جانے کا بھی علم نہیں۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ خالد لطیف کی جانب سے ٹریبونل کو ای میل موصول ہوئی ہے، ای میل میں جواب الجواب داخل کرنےکا کہا ہم نے منع کردیا، اعتراضات داخل کرنےکاجو ٹائم تھا وہ نکل گیا۔

شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسکائپ پر ڈین جونز نے کہا کہ شرجیل خان نے جو چار بالز کھیلیں وہ میرٹ پر کھیلیں۔

شرجیل خان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز اسلام آباد یونائٹڈ کے کوچ ہیں ان کی رائے وزن رکھتی ہے۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ سب واضح ہے کہ کون اسپاٹ فکسنگ کے پاس لیکر گیا، سابق کھلاڑی ناصر جمشید کے کہنے پر کھلاڑیوں نے بکی سے ملاقات کیں،خالد لطیف کے وکیل نے سماعت کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، ڈین جونز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے کس کو اپروچ کیا۔