کھیل
25 مئی ، 2017

ڈبلن ون ڈے: بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

ڈبلن ون ڈے: بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

بنگلا دیش نے ہوم گراؤنڈ سے باہر پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ جیت لیا ۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے 8وکٹ پر 270 رنز بنائے، کپتان لیتھم 84 رنز، نیل بروم 63 اور راس ٹیلر 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ بنگال ٹائیگرز کے بولرز کی جانب سے مشرافے مرتضی، ناصر حسین اور شکیب الحسن نے 2،2 شکار کیے۔

کیوی ٹیم کے 271 رنز کے ہدف کے جواب میں تمیم اقبال اور شبیر رحمان نے 65،65 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مشفق الرحیم نے 45 اور محمود اللہ نے 46 رنز بناکر ٹیم کو پانچ وکٹ فتح دلا دی، تاہم کیوی بولرز کی جانب سے جیتن پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ یہ ایک تین ملکی سیریز ہے، جو آئرلینڈ میں کھیلا جارہی ہے اور اس کے تمام میچز ڈبلن میں ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم آئرلینڈ ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک نیوزی لینڈ نے 3 اور بنگلہ دیش نے 2 میچ جیتے، جبکہ میزبان آئرلینڈ نے اب تک کسی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :