شہر شہر
25 مئی ، 2017

فیصل آباد: ایف آئی اے کا2 دکانوں پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے کا2 دکانوں پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں 2 دکانوں پر چھاپہ مار کر معروف مشروب ساز کمپنی کی جعلی شربت کی بوتلیں برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مشروب سازکمپنی نےشکایت درج کرائی تھی، جس پر 2 دکانوں پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے معروف مشروب ساز کمپنی کے جعلی شربت کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

دو نوں ملزمان ہارون خان اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا اور کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :