انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2017

نئی کرائم تھرلر فلم’بلیک بٹر فلائی‘کے نئے کلپس جاری

نئی کرائم تھرلر فلم’بلیک بٹر فلائی‘کے نئے کلپس جاری

قتل اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث نوجوان کے شکنجے میں پھنسے مصنف کےِ گرد گھومتی نئی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’بلیک بٹرفلائی‘ کے نئے کلپس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ہدایتکاربرائن گُڈ مین کی یہ سنسنی خیز فلم فرنچ تھرلر فلم کا ریمیک ہے، جس کی کہانی ایک ایسے مصنف کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک اجنبی پر اعتبار کرتے ہوئے اسے گھر میں پناہ دیتا ہے، تاہم وہ اجنبی نہ صرف اغواء بلکہ قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہوتا ہے۔

یہ اجنبی نوجوان رائٹر کو یرغمال بنا کر اسے اپنا شریکِ جرم بننے پر مجبور کرتا ہے، جس سے بچ نکلنے کی کوشش رائٹر کو مشکل میں ڈال دیتی ہے۔

امبی پکچرز اور بیٹل پلان پروڈکشن کمپنیوں کی تیار کردہ اس کرائم تھرلر فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار انٹونیو بینڈارس اور جوناتھن میئرز نبھا رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پائیپر پارابو، نکولس ارون، نٹالی گومیز، الیگزینڈرا کلم اورٹیموٹھی مارٹن شامل ہیں۔

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 26مئی یعنی جمعے کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :