کھیل
25 مئی ، 2017

برمنگھم: پاکستان کرکٹ انتظامیہ کا ہوٹل تبدیل کرنیکا مطالبہ

برمنگھم: پاکستان کرکٹ انتظامیہ کا ہوٹل تبدیل کرنیکا مطالبہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ٹیم کی سیکیورٹی بڑھانے اور ہوٹل تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مطالبے کے بعد برمنگھم میں پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے آئی سی سی حکام سے کہا تھا کہ مانچسٹر کے واقعے کے بعد پاکستان ٹیم کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا جائے اور ٹیم کا ہوٹل بھی تبدیل کیا جائے۔

پاکستانی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے ساتھ دوسرے ہوٹل میں رکھا جائے۔آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہےکہ مانچسٹر دھماکے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

طلعت علی نے دھماکوں کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور آئی سی سی سے قومی ٹیم کی سیکورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سیکورٹی مزید بہتر کی جائے اور ٹیم کا ہوٹل تبدیل کیا جائے یا دوسری ٹیموں کے ہوٹل میں ٹھہرایا جائے۔

واضح رہے کہ پیر کی شب مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد آئندہ ماہ انگلینڈ ہی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان عائد ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :