دنیا
25 مئی ، 2017

امریکا: دواؤں کی جعلسازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا

امریکا: دواؤں کی جعلسازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا

امریکا کی وفاقی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو دواؤں کی جعلسازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔

دہری شہریت رکھنےو الے مصطفیٰ حسن عارف نے انٹرنیٹ پر دوائیں فروخت کرنا شروع کیں،جن کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دواؤں سے الزائمر اور ایمفیزیما جیسی بیماریوں کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ مصطفیٰ حسن عارف نے دھوکے بازی سے 1500 مختلف ویب سائٹس کی مدد سے اپنی دوائیں بیچ کر ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کمائے جبکہ دنیا بھر سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد ان کی اس جعلسازی کا شکار ہوئے۔

 

مزید خبریں :