دنیا
25 مئی ، 2017

امریکی صدر کی نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز آمد

امریکی صدر کی نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز آمد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹوکانفرنس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے، اس موقع پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

غیر ملکی دوروں پر نکلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواحتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ برسلز پہنچے تو ان کی آمد کے خلاف ہزاروں افراد نے چارکلومیٹرتک مارچ کیا۔

مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکن ، طلبہ اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں ، میکسیکو کی سرحد پردیوار اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل حل کرنے کے لیے نیٹوکوئی حل نہیں جبکہ مظاہرین نے امن کیمپ قائم کرلیا ہے اورآج نیٹو کانفرنس کے موقع پربھی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

اس سے قبل فلسطین اور اسرائیل میں بھی ٹرمپ کی آمد پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

مزید خبریں :