دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2017

نیل آرم اسٹرانگ کےتاریخی بیگ کی نیلا می کا فیصلہ

نیل آرم اسٹرانگ کےتاریخی بیگ کی نیلا می کا فیصلہ

چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم اسٹرانگ کا تاریخی بیگ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے انہوں نے 1969میں خلا سے زمین پر لائی گئی چاند کی مٹی کو رکھنے کے لئے استعمال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیلامی sotheby آکشن ہاؤس کے تحت نیو یارک میں کی جائے گی جس کے بارے میں ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بیگ 4 ملین ڈالر میں فروخت ہوسکتاہے۔

سوتھ بے نیلامی گھر کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق 20 جولائی کو نیل آرم اسٹرانگ کے چاند پر قدم رکھنے کی 48 ویں سالانہ یاد کے موقع پراس بیگ کو نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گاجس سے حاصل کردہ رقم وقف اور وظائف پروگرام کے لئے خرچ کی جائے گی۔

مزید خبریں :