کھیل
25 مئی ، 2017

مانچسٹر سانحے کے بعد ٹیم پاکستان کی سیکورٹی مزید سخت

مانچسٹر سانحے کے بعد ٹیم پاکستان کی سیکورٹی مزید سخت

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ میں لگا ہواہے۔گروپ بی میں بھارت ،جنوبی افریقا اور سری لنکا کے ساتھ موجود ٹیم پاکستان کی سیکورٹی پیر کو مانچسٹر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد قدرے سخت کر دی گئی ہے۔

اس بارے میں ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانچسٹر سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے برمنگھم میں ٹیم کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، آئی سی سی سے درخواست کی کہ ٹیم کو اسی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے جہاں دیگر ٹیمیں موجود ہیں۔

برمنگھم میں قومی ٹیم کی پریکٹس کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد مانچسٹر سانحے کے بعد بڑھا دی گئی ہے۔

ٹیم کی پریکٹس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو پریکٹس ایریا میں جانے سے روک دیا گیا ہےجبکہ پریکٹس ایریا سے نکل کر ایجبسٹن کی عمارت تک جانے کے لئے کھلاڑی کے ساتھ سیکورٹی پر مامور شخص رہنمائی کرتا ہے۔

اس دوران کھلاڑیوں کے ساتھ آٹو گراف اور تصویر بنانے کے لئے آنے والے شخص کو اجازت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی۔

برمنگھم میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس پر آنے والے سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد کو بھی روک لیا گیا تھا تاہم بولنگ کوچ اظہر محمود اور میڈیا منیجر رضا راشد کی مداخلت کے بعد مشتاق محمد کو پریکٹس ایریا میں جا نے کی اجازت ملی ۔

مزید خبریں :