شہر شہر
25 مئی ، 2017

قائد اعظم یونیورسٹی ایک ہفتے کے بعد کھول دی گئی

اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی ایک ہفتے کے بعد کھول دی گئی۔ یونیورسٹی میں طلبہ کونسلز ختم کردی گئیں۔

دو طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے بعد یونیورسٹی بند کردی گئی تھی جبکہ قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے کونسلز ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ یونیورسٹی طلبہ کی کونسلز کے نام پر کوئی سرگرمی نہیں ہوگی جو طالب عالم خود کو کسی کونسل سے وابستہ ظاہرکریگا اسے نکال دیا جائیگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لڑائی میں ملوث طالب علموں کو بھی یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

آج ایس ایس پی ، ڈپٹی کمشنر اور یونیورسٹی انتظامیہ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

مزید خبریں :