پاکستان
25 مئی ، 2017

عمران خان ہیرپھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے, دانیال عزیز

عمران خان ہیرپھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے, دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے عمران خان ہیر پھیر میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عدالت میں جعلی منی ٹریل داخل کرائی، ہم سپریم کورٹ میں اِن کے جھوٹ بے نقاب کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کے سامنے ہم دوبارہ کھڑے ہیںاور جمائمہ کا اب تک کوئی بیان سامنے نہیں لاسکے، عمران خان ، جمائمہ یا راشد علی خان کسی کا بینک اسٹیٹمنٹ نہیں لایا جا سکےجبکہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جعلی منی ٹریل داخل کرائیتھی۔

انہوں نے کہا کہ راشد علی خان نے 2002میں فلیٹ کی فروخت سے قبل عمران کو پیسے دئیے ، ان کی عجیب منطق ہے عمران خان نے اہلیہ کوقرض لینے سے پہلے ہی ادا کردیا تھا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ ایک جھوٹ بولنے کے لیے انہیں سو جھوٹ بولنا پڑیں گے۔ عمران خان نے اپنی جائیداد بلیک منی سے خریدی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاناما پیپرز والے مان گئے ہیں نواز شریف کا نام نہیں ہے، عدالت نے بھی مان لیا ہے کہ مریم نواز شریف کا نام نہیں ہے۔

مزید خبریں :