پاکستان
25 مئی ، 2017

ن لیگی جھوٹ کے آخری دن ہیں، نعیم الحق

ن لیگی جھوٹ کے آخری دن ہیں، نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ن لیگی جھوٹ کےآخری دن ہیں، سپریم کورٹ کسی کو جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دے گی۔

اسلام آبا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پاناماکیس کی جے آئی ٹی کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہے۔ مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سازشوں کے بادشاہ ہیں، مسلم لیگ (ن) جب سے اقتدار میں آئی ہے، سازشیں ہی کررہی ہے۔ وزیراعظم نے نیوز لیکس کے متعلق رپورٹ چھپا لی کیونکہ اس معاملے میں وزیر اعظم اور ان کی بیٹی براہ راست ملوث تھیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے ایک بھی نسل کا حساب نہیں دیا۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججزنے ان کو نااہل قرار دے دیا ہے،امید ہے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو بلا کر تفتیش کی جائے گی، 15 دن گزر چکے ہیں اور 45 روز بعد نواز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔

مزید خبریں :